پاکستان کو مصطفیٰ کمال کی ضرورت ہے،الطاف شاہد

August 11, 2020

برمنگھم ( پ ر ) پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ 2018ء میں مدبرومخلص قیادت کاراستہ روکاگیا ۔آج پاکستان کوسیّد مصطفی کمال کی صورت میں بہترین منتظم ، تجربہ کار ، معقول اورعادل قیادت کی ضرورت ہے ۔ تبدیلی کے نام پرپاکستان اورپاکستانیوں کے ساتھ مذاق کیا گیا۔پی ٹی آئی کاکپتان نیاپاکستان نیاپاکستان کا ڈھول پیٹ رہاہے جب کہ سنجیدہ طبقات اپنا پراناپاکستان تلاش کررہے ہیں ۔ چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا کہ2018ء کے عام انتخابات میں عوام نے پی ایس پی کومینڈیٹ دیاتھا ۔اس وقت پاکستان میں آٹا چور او ر چینی چور عوام کی بوٹیاں نوچ اوران سے پیسہ چھین رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے قائدین اورکارکنان نے حالیہ بارشوں کے بعد شہرقائد ؒ میں مصیبت زدہ شہریوں کوایک پَل کیلئے بھی تنہا نہیں چھوڑا ۔ہمارے قائداورمرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال اورمرکزی صدرانیس احمدقائم خانی کی قیادت میں پی ایس پی کارکنان شہرقائد میں امدادی اوربحالی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدسیّد مصطفی کمال نے خودبراہ راست امدادی سرگرمیوں میں جوش وجذبہ کے ساتھ حصہ لیا اوراس کے ساتھ وہ کراچی کی مختلف آبادیوں میں جاری بحالی کے اقدامات کومانیٹر کرتے رہے ۔شہرقائدکے شہریوں کادل پی ایس پی کے ساتھ دھڑکتا ہے اوروہ اس سیاسی وابستگی کاخمیازہ بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عنقریب کراچی سمیت سندھ بھر سے بدانتظامی کی نحوست چھٹ جائے گی ۔