دم توڑتی بچی کے والدین کیساتھ ناروا سلوک ، برٹش پاکستانی ڈاکٹرز کا احتجاج

August 11, 2020

لندن (جنگ نیوز) برطانیہ کے اسپتال میں دم توڑتی بچی کے ڈاکٹرز والدین کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک پر برٹش پاکستانی ڈاکٹرز نے احتجاج کیا،دوسری جانب واقعے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایک سال قبل برطانوی اسپتال میں دم توڑتی 6سالہ بچی زینب کے والدین ڈاکٹر ارشد اور ڈاکٹر عالیہ کو پولیس اہلکاروں نے زبردستی وارڈ سے نکالا،گھسیٹا، ان پر تشدد کیا اور انہیں ہتھکڑیاں لگائیں۔