سیشن کورٹ لاہور میں ضمانت کیلئے آئے نوجوان کا قتل

August 11, 2020

سیشن کورٹ لاہور میں ضمانت کیلئے آئے نوجوان کا قتل

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور کی سیشن کورٹ میں عبوری درخواست ضمانت کیلئے آئے ملزم کو عدالت کے باہرمخالف نے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔نواز پر رشتے دار کو قتل کرنے کا مقدمہ تھا،ملزم فرار،وکلاء کا ناقص سکیورٹی پر احتجاج، ایڈیشنل سیشن جج میاں محمد شریف کی عدالت کے باہر فائرنگ کرنے والا ملزم باآسانی فرار ہو گیا،مقتول محمد نواز پر رشتے دار جاوید کو قتل کرنے کا الزام تھا اور تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج تھا،مقتول عبوری ضمانت کیلئے آیا ، گھات لگا ئے مخالف نے فائرنگ کر دی۔