اسرائیل کی غار میں رہائش پذیر خاندان کو بےدخل کرنیکی دھمکی

August 11, 2020

کراچی (نیوزڈیسک) غار میں رہائش پذیر ایک فلسطینی خاندان کو اسرائیل نے بےدخل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ احمد امارنے جو کہ ایک سول انجینئر ہیں اپنی فیملی کے ساتھ فاراسین کے ایک دیہات کے غار میں رہائش پذیر ہیں۔ جس سے متعلق اسرائیل نئی رہائشی تعمیرات پر اصرار کررہا ہے اور اس نے دھمکی دی ہے کہ بلا اجازت تعمیر کیے گئے گھر مسمار کردیئے جائیں گے۔