سابق ایجنٹ پر قاتلانہ حملہ کرانیکا الزام عرب ملک کی مقتدر شخصیت کے سمن جاری

August 11, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی عدالت نے سابق انٹیلی جنس ایجنٹ کو مبینہ طور پر قتل کروانے کی کوشش کے الزام میں ایک اہم عرب ملک کی انتہائی مقتدر شخصیت کو سمن جاری کردیے۔ اس ملک کے ایجنٹ پر مبینہ طور پر ناکام قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔ امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ آف کولمبیا نے جمعے کے روز سمن جاری کئے تھے۔