بھارت کے سابق صدر پرناب مکرجی بھی کورونا وائرس میں مبتلا

August 11, 2020

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پھیلائو میں کوئی نمایاں کمی واقع نہیں ہو ئی ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے سابق صدر 84سالہ پرناب مکرجی بھی اس مہلک وبا میں مبتلا ہو گئے ہیںجو افراد گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان سے رابطوں میں رہے ،سابق صدر نے اس سے اپنی احطیاتی طور پر تشخیص کرانے کی اپیل کی ہے ۔وہ 2012 سے 2017 تک بھارت کے صدر رہے ۔