وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 89فیصد امیدوار کامیاب

August 11, 2020

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔نتائج کا اعلان وفاق المدارس لعربیہ پاکستان کے صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اور ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے ملتان میں کیا۔ سالانہ امتحانات کے لئے مجموعی طور پر392908طلبہ و طالبات کا داخلہ موصول ہوا، جن میں سے369721نے شرکت کی۔ 329955پاس ہوئے اور39766نا کام ہوئے۔ کامیابی کا تناسب89.2 فیصد رہا۔درجہ کتب کے طلبہ و طالبات کی تعداد314647 تھی جس میں سے295621نے شرکت کی، ان میں سے258761کامیاب اور36860ناکام ہوئے۔ درجہ حفظ کے طلبہ وطالبات کی تعداد78261 تھی، جس میں سے74100نے شرکت کی، 71194کامیاب اور2906ناکام ہوئے۔