اشتہاریوں سمیت 66سماج دشمن گرفتار

August 11, 2020

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) اشتہاریوں سمیت 66سماج دشمن گرفتار کر لئے گئے۔راولپنڈی پولیس نے10ملزموں کو گرفتار کرکے 109لٹر شراب،800گرام چرس، ایک خنجر برآمد کر لیا۔پولیس نے ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 6ملزموں کو بھی دھر لیا۔تھانہ نصیر آباد پولیس نےآتش بازی کا سامان سمگل کرنے والے ملزم کو گرفتارکرکے ماچس پٹاخے کی 3500 ڈبیاں برآمد کر لیں۔تھانہ بنی پولیس نے11منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے 2کلو340گرام چرس برآمد کر لی۔ مندرہ کے علاقہ میں علی الصبح اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم پر گانے چلاکر عوام کو تنگ کرنے والے4 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔وفاقی پولیس نے بھی 14اشتہا ریو ں سمیت 34ملزمان گرفتار کر لیا۔