راوی بیدیاں نہر کے ٹوٹنے سے قریبی علاقے زیر آب

August 11, 2020

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور کی راوی بیدیاں کینال اوور فلو ہونے پر متعدد مقامات سے ٹوٹ گئی۔ نہر ٹوٹنے کے باعث کئی قریبی علاقے زیر آب آگئے۔ شاہدرہ کے متعدد علاقے زیر آب آنے پرضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اورایکسین انہار کو نہر کے ٹوٹے مقامات پر بند بنانے کی ہدایات کردی۔