جنرل سیکر ٹری لاہور پریس کلب کی وفد کے ساتھ وائس چیئرمین ایل ڈی اے سے ملاقات

August 11, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران سے لاہور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری بابر ڈوگر نے صحافتی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔وفد میں ایمرا کے صدر محمد آصف بٹ، عباس نقوی، افضال عباسی اورتابش بٹ بھی شامل تھے۔اس موقع پرصحافی کالونی لاہور کے ایف بلاک میں ترقیاتی کاموں کو فاسٹ ٹریک پر شروع کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے چیف انجینئرحبیب الحق رندھاوا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ہارون سیفی کو فوری طور پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاونڈیشن کو لیٹر لکھ کر فنڈز ریلیزکروانے کی ہدایت کی ۔