پنجاب کےسرکاری دفاتر آج سے پورے عملے کے ساتھ کام کرینگے

August 11, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ)حکومت پنجاب نے آج سے تمام ملازمین کی دفاتر میں حاضری لازمی قرار دے دی ہے۔ تمام حکام کومراسلہ جاری کر دیا گیا ہےکہ دفاتر تمام سٹاف کے ساتھ فنکشنل کئے جائیں۔ ملازمین کوویڈ19 کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے ۔سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ ماسک کا استعمال اور ہاتھوں کو صاف کرنے کے لئے سینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنایا جائے گا.