پبلک،کمرشل ادارے ’نو ماسک نو سروس‘پر سختی سے عملدرآمد کرائیں

August 11, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ملتان کے زیر اہتمام رضا ہال میں ماسک کی اہمیت کے حوالے سے گزشتہ روز سیمینار منعقد ہوا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے کہا کہ تمام پبلک اور کمرشل ادارے ” نو ماسک نو سروس“پر سختی سے عملدرآمد کرائیں،فیس ماسک نہ پہننے والوں کو گراسری سٹور، مالز، بازار اور مارکیٹوں میں سروس فراہم کرنے پر پابندی لگائی جائے۔ماسک پہنے بغیر شہریوں کو ریسٹورنٹس، بنکوں،فارمیسیز اور ہسپتالوں میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔نماز پڑھنے کے لئے مساجد جانے والے بھی ماسک ضرور پہنیں۔