فوڈ اتھارٹی کی ملتان ،بہاولپور اور ساہیوال میں کارروائیاں، 11 فوڈ پوائنٹس سیل

August 11, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان ،بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے11فوڈ پوائنٹس سیل کردیے، دوران چیکنگ 2500لیٹر ناقص مشروبات، 340ساشے گٹکا،115لیٹر شیرہ، 100پیکٹ سلانٹی کو تلف کردیاگیا،علاوہ ازیں صفائی کی خراب صورتحال پر 34فوڈپوائنٹس کو ایک لاکھ47 ہزار 500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔