سپیشلائزیشن‘ ڈاکٹروں کیلئے نشستیں مختص ، پالیسی جاری کر دی

August 11, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (پی جی ایم آئی) نے سپیشلائزیشن (ایف سی پی ایس پارٹ ٹو تربیت) کے لئے ڈاکٹروں کونشستیں مختص کر دیں، ڈینٹل کی تمام سپیشلٹیز، ڈائیگناسٹک ریڈیالوجی چار سالہ پروگرام، ریڈیو تھراپی، نیوکلیئر میڈیسن، ایمرجنسی یڈیسن چار سالہ پروگرام، میڈیکل آنکالوجی، نیورالوجی اور نفرالوجی پانچ سالہ پروگرا میں مختص کی گئی ہیں۔پی جی ایم آئی نے اس سلسلےمیں باضابطہ پالیسی جاری کر دی جس میں ڈاکٹروں کو کہا گیا ہے کہ جو ڈاکٹرنشستیں برقرار رکھنا نہیں چاہتے وہ 11 اگست تک استعفیٰ جمع کرائیں جس کے بعد نشستوں کی الوکیشن دہرائی جائے گی جو حتمی ہوگی اور اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ پی جی ایم آئی کے اعلامیہ کے مطابق جن ڈاکٹروں نے جوائننگ نہیں کی یا انڈکشن کے بعد مستعفی ہوئے ہوں انہیں اگلی انڈکشن میں درخواست دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انڈکشن سے محروم رہنے والے ڈاکٹرز خیبر پختونخوا یا کسی دوسرے صوبے میںکالج آف فزیشنز اینڈسرجنز( سی پی ایس پی) کے تسلیم شدہ ہسپتالوں میں این او سی کے تحت نشست حاصل کرسکتے ہیں ۔