نظریاتی کارکن عامر خان نے پی ٹی آئی پچاو تحریک کا اعلان کر دیا

August 11, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن عامر خان نے پی ٹی ائی پچاو تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے متحد ہو کر کام کرینگے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کرپشن کے خلاف ساتھ کھڑے رہینگے جبکہ اعلان کیا ہے کہ 17اگست کو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے اور اپنی گزارشا ت پیش کرینگے ،پشاور پریس کلب میں پی ٹی ائی بچاو تحریک کے چیئرمین عامر خان ،ظفر اللہ خٹک ،محمد عامر خان ،رحمان افضل ،نوروز بجوڑی ،عاصم عصمت ،اقبال ھاجی ،وحید ،سید نو ر علی شاہ ،سلیم رضا نے دیگر کارکنان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ ایم پی ایز ،ایم این ایز ،پارٹی ورکرز اور بیوروکریٹس اور عہدیداران مافیا کو پارٹی کے آئین کے مطابق فالفور فارغ کیا جائے جبکہ پارٹی کی پالیسوں پر عمل درامد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کیا گیا جسکی وجہ سے نظریاتی کارکنان سخت مایوسی کا شکار ہیں شرکاء نے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن بر وقت کیے جائیں ۔