لاک ڈائون ،طویل وقفے کے بعد سینما گھروں کی رونقیں بحال

August 11, 2020

پشاور ( وقائع نگار ) کورونا وائرس کے دوران لاک ڈائون کے باعث 142دنوں کی مسلسل بندش کے بعد پشاور میں گزشتہ روز سینماگھرکھول دئیے گئے فلمی شائقین نے بڑی تعداد میں سینمائوں کا رخ کیا اور طویل وقفے کے بعد سینما گھروں کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں جس سے ایک جانب اداکاروں ‘پروڈیوسروں ‘ہدایتکاروں ‘ہنرمندوں اور ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تو دوسری جانب سستی تفریحسے محظوظ ہونے والے شائقین نے بھی جوق در جوق سینما گھروںکو رخکیا۔سپرسٹار شاہد خان اور ہدایتکار ارشد خان کے مطابق حکومتی ایس او پیز کے تحت سینما میںچالیس فیصد شائقین کو بٹھایا ۔ اگر سینما گھر مزید بند رہتے تو خیبر پختونخوا میں سینما انڈسٹری مکمل ختم ہو جاتی حکومت کو چایئے کہ سینما انڈسٹری کے لئے فوری طور پر ریلیف پیکج کا اعلان کرنا چاہئے ۔وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد سینما گھروں میں کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین کو گزشتہ روز طلب کیا گیا۔ سینمامالکان کے مطابق کورونا کے باعث انہیں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا کیونکہ عید الفطر اور عید الضحیٰ پر کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی ۔