محفوظ ٹرین آپریشن کیلئے سٹاف کی تر بیتی سیفٹی ورکشاپ

August 11, 2020

پشاور(نامہ نگار)ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن آفیسر طاہر مروت کی خصوصی ھدایت پر محفوظ ٹرین آپریشن کو ممکن بنانے کے لیے اور سٹاف کی تربیت کے لیے پشاورریلوے ڈویژن کے زیراہتمام ٹرین سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں کنجور ریلوے اسٹیشن تا چھب ریلوے اسٹیشن اور جنڈ تا کوھاٹ ریلویے اسٹیشنوں کے اسٹیشن ماسڑوں ، اسسٹنٹ اسٹیشن ماسڑوں اور ٹریفک سٹاف نے شرکت کی۔ اے ٹی او کندیاں ملک رمضان اور ٹی آئی جنڈ محمد شریف نے سیفٹی ورکشاپ کے شرکاء کو حادثات کی روک تھام کے لیے قوانین و ضوابط سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بحثیت ریلوے ملازم اور آفیسر ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے کہ ٹرین آپریشن کو محفوظ بنایا جائے اورمحفوظ ٹرین آپریشن کے لیے بنائے گئے قوانین پرہرحال میں اور سختی سے خود بھی عمل کریں اور اپنے ماتحت سٹاف سے بھی قوانین پر عمل درآمد کروائے، دوران ڈیوٹی چوکنا رہیں اور ڈیوٹی میں کوئی غفلت نہ برتی جائے ۔