پی جی ایم آئی میں سپیشلائزیشن کی انڈکشن شروع

August 11, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (پی جی ایم آئی) نے سیشن جولائی 2020 کے لئے ایف سی پی ایس پارٹ ٹو سپیشلائزیشن کی انڈکشن شروع کر دی تاہم اسے ڈینٹسٹری، ڈائیگناسٹک ریڈیالوجی، نفرالوجی، نیورالوجی اور میڈیکل آنکالوجی میں سپروائزری سلاٹس کی کمی کا سامنا ہے۔ پی جی ایم آئی ان ڈاکٹروں، جو مذکورہ سپیشلٹیز میں ٹریننگ کے خواہشمند ہیں، کو سی پی ایس پی کے تسلیم شدہ اداروں وہسپتالوں سے این او سی حاصل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اگر وہ سپروائزری سلاٹس پر میرٹ کی بنیاد پر منتخب کئے جاتے ہیں تو ان کا اعزازیہ پی جی ایم آئی خیبر پختونخوا ادا کرے گا۔