بچوں میں نمونیا ، اسہال قابل علاج امراض ہیں، طبی ماہرین

August 11, 2020

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں میں نمونیا اور اسہال قابل علاج امراض ہیںلیکن بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے سے پاکستان میں ہر سال ایک ہزار میں سے 85 بچے ان امراض کے باعث انتقال کر جاتے ہیں۔

یونیسیف اور محکمہ صحت کے اشتراک سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں تقریب منعقد کی گئی، طبی ماہرین نے والدین سے اپیل کی کہ جیسے ہی بچوں میں نمونیا اور اسہال کی علامات ظاہر ہوں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود کا کہنا تھا کہ نمونیا اور اسہال سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کی بڑھتی ہوئی شرح اموات لمحہ فکریہ ہے۔