یونان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی

August 11, 2020

یونان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی

یونان کے شہر Thessaloniki میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

یوں تو بارشوں سے گرمی کا زور کم ہوجاتا ہے اور موسم بے حد خوشگوار ہوجاتا ہے تاہم یہی بارشیں اگر طوفان کی صورتحال اختیار کرجائیں تو تباہی مچا دیتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان کے شہر Thessalonikiمیں بھی گزشتہ دنوں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

سیلابی پانی کی وجہ سے سڑکوں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں پانچ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئےہیں جبکہ دو افراد لاپتہ ہیں۔

لوگوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔