ارجنٹائن میں دیوقامت وہیل کی پراسرار موت

August 11, 2020

ارجنٹائن میں دیوقامت وہیل کی پراسرار موت

ارجنٹائن میں دیوقامت مردہ وہیل مچھلی بہہ کر ساحل پر آگئی، ان حیرت انگیز مناظر کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد سمندر پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے ساحل پر اچانک 16میٹر لمبی مردہ وہیل مچھلی نظر آئی، متعلقہ ادارے اور ریسکیو اہلکاروں نے وہیل کو بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوگئے جبکہ وہیل کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

محکمہ آبی حیات کا کہنا ہےکہ وہیل مچھلیاں دنیا کی سب سے بڑی آبی مخلوقات میں شمار ہوتی ہیں جن کا وزن تقریباً 200 ٹن کے قریب ہوتا ہے اور لمبائی 32 میٹرز سے زائد بھی ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی آبی جانوروں کو بھی متاثر کررہی ہے۔