کینیڈا میں مٹی کے بگولے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

August 11, 2020

کینیڈا میں مٹی کے بگولے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

کینیڈا میں اچانک بننے والے مٹی کے بگولے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

موسم کی خرابی اور طوفان نہ صرف جانی و مالی نقصان کا سبب بنتے ہیں بلکہ لوگ موسم کی خطرناک صورتحال سے خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں۔

میڈیا پورٹس کے مطابق کینیڈا کے علاقے Yukonمیں موسم کی ایسی ہی خطرناک صورتحال نے لوگوں کو اس وقت خوفزدہ کردیا جب اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور کئی بلندی تک مٹی بگولے کی صورت گول گھومتے دکھائی دی جیسے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لینا چاہتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یوں اچانک بننے والے مٹی کے دیوہیکل بگولے سے جہاں لوگ حیران رہ گئے وہیں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔