22 ماہ کا چینی بچہ بریک ڈانس اسٹار بن گیا

August 11, 2020

22 ماہ کا چینی بچہ بریک ڈانس اسٹار بن گیا

چین میں ایک 22 ماہ کا بچہ سوشل میڈیا پر بریک ڈانس اسٹار بن گیا۔

یوں تو آپ نے ڈانس کرنے کے شوقین کئی افراد دیکھے ہوں گے جو میوزک کی دُھن پر خوب پرفارم کرتے ہیں لیکن یہاں توبچے بھی ڈانس کے شوقین نکلے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس ننھے میاں کو ہی دیکھ لیں جو میوزک کی دُھن پر بریک ڈانس مووز پیش کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے Liaoning سے تعلق رکھنے والا 22 ماہ کے Xiao Xiao Chen نامی بچے کی میوزک کی دھن پر دلچسپ انداز میں بریک ڈانس کرنے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا وائرل ہوگئی ہے۔

صارفین اس لٹل اسٹار کی انوکھے مووز کو بے حد انجوائے کر رہے ہیں۔

واضح رہےکہ لٹل اسٹار کے والد بھی ہپ ہاپ ڈانسر ہیں اور اپنے پاپا کی دیکھا دیکھتی ننھے میاں بھی پروفیشنل ڈانسر بننے کی کوشش میں ہیں۔