چین میں طوفانی بگولے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

August 11, 2020

چین میں طوفانی بگولے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

چین کے علاقے انر منگولیا میں طوفانی بگولے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

موسم کی خرابی اور طوفان نہ صرف جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتے ہے بلکہ لوگ موسم کی خطرناک صورتحال سے خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے علاقے انر منگولیاکے شہر Baotou میں موسم کی ایسی ہی خطرناک صورتحال نے لوگوں کو اس وقت خوفزدہ کردیا جب اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور کئی فٹ بلندی تک طوفانی بگولا گھومتا دکھائی دیا۔

دیوہیکل بگولے سے لوگ خوفزدہ ہو گئے جبکہ موسم کی خراب صورتحال کے باعث 33 افراد زخمی ہوئے جبکہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔