دنیا میں کورونا کیسز 20280615، اموات 739765

August 11, 2020

دنیا میں کورونا کیسز 20280615، اموات 739765

کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 2 لاکھ 80 ہزار 615 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 39 ہزار 765 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 63 لاکھ 35 ہزار 487 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 64 ہزار 687 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 32 لاکھ 5 ہزار 363 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 66 ہزار 201 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 52 لاکھ 51 ہزار 997 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 23 لاکھ 39 ہزار 203 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 17 ہزار 589 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 27 لاکھ 16 ہزار 593 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 1 ہزار 857 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 30 لاکھ 57 ہزار 470 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 45 ہزار 383 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 71 ہزار 34 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 15 ہزار 131 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 599 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 10 ہزار 621 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 63 ہزار 598 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 53 ہزار 3 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 85 ہزار 836 ہو گئے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 21 ہزار 276 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 4 لاکھ 83 ہزار 133 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 13 ہزار 154 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 97 ہزار 623 ہو چکی ہے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 139 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 75 ہزار 44 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 576 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 70 ہزار 60 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: لاک ڈاؤن ختم، شہریوں نے احتیاطی تدابیر ہوا میں اڑا دیں

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 18 ہزار 800 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 31 ہزار 189 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 526 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 641 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 199 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 947 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 712 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں سے 14 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 191 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 112 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 17 ہزار 833 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 780 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 61 ہزار 246 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔