پی ایس ایکس: انڈیکس میں 644 پوائنٹس کا اضافہ

August 11, 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا، ہنڈریڈ انڈیکس میں 644 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شیئرز خریداری کا رجحان رہا، شیئرز بازار میں 416 کمپنیوں کے 60 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 24 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

ہنڈریڈ انڈیکس 792 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنے کے بعد 644 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 559 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 93 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 491 ارب روپے ہوگئی ہے۔