چودھری برادران کا سابق صدر رفیق تارڑ کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

August 11, 2020

مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے سابق صدر رفیق تارڑ کو ٹیلیفون کیا اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ وہ سابق صدر رفیق تارڑ اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مرحومہ نہایت نیک سیرت خاتون تھیں، عمر بھر انسانیت کی فلاح کے لیے سرگرم رہیں، مرحومہ کو نہایت عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔