چین: فیوجیان میں سمندری طوفان اور بارشوں نے تباہی مچادی

August 11, 2020

یوں تو بارشوں سے گرمی کا زور کم پڑجاتا ہے اور موسم بیحد خوشگوار ہوجاتا ہے تاہم یہی بارشیں اگر طوفان کی صورتحال اختیار کرلیں تو تباہی مچادیتی ہیں۔

چین کا صوبہ فیوجیان سمندری طوفان Mekkhala کی زد میں آگیا اور طوفانی ہواؤں اور تیز بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طوفانی ہواؤں کے باعث درخت اُکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گر گئے اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ تیز بارش کے بعد سیلاب کے بعد ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

دوسری جانب ہزاروں افراد محفوظ نے مقامات پر منتقل ہونا شروع کردیا ہے انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال یہ چھٹا سمندری طوفان ہے جو فیوجیان سے ٹکرایا ہے۔