اسٹور میں پرندہ چوری کرتے پکڑا گیا، ویڈیو وائرل

August 11, 2020


کبھی کبھی ہمیں ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں جن پر حیرت کے ساتھ ساتھ بے اختیار پیار بھی آجاتا ہے۔

ایسے ہی ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک سیگل نے ایک اسٹور میں دبنگ انٹری دی اور چپس کا پیکٹ منہ میں دباکر ٹہلتا ہوا وہاں سے روانہ ہوگیا۔

ننھے پرندے کی یہ بے سا ختہ ادا سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اور لوگ اسے دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے ہیں جبکہ دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔