کورونا دنیا بھر میں 7 لاکھ 41 ہزار زندگیاں لے گیا

August 12, 2020

کورونا وائرس دنیا بھر میں 7 لاکھ 41 ہزار زندگیاں لے گیا۔ امریکا میں مریضوں کی تعداد 52 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

میکسیکو میں اموات 53 ہزار سے زیادہ ہوگئیں جبکہ بھارت میں ایک دن میں 53 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ادھر یونان میں کیسز بڑھنے پر کچھ متاثرہ علاقوں میں رات کا کرفیو لگانے کا اعلان کردیا گیا ہے اور ایتھنز کا میوزیم دو ہفتوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں 2 کروڑ 3 لاکھ کورونا وائرس کے مریضوں میں سے ایک کروڑ 32 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔