جوبائیڈن نے کاملا ہیرئس کو نائب صدارتی امیدوار چن لیا

August 12, 2020

جوبائیڈن نے کاملا ہیرئس کو نائب صدارتی امیدوار چن لیا

امریکی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کاملا ہیرئس کو نائب صدارتی امیدوار چن لیا۔ کاملا ہیرئس کے نام کی توثیق ڈیموکریٹ کنونشن میں کی جائے گی۔ کاملاہیرئس صدارتی امیدوار بننے کی خواہشمند رہ چکی ہیں۔

کاملا ہیرئس نائب صدارتی امیدوار کے لیے نامزد پہلی ڈیموکریٹ سیاہ فام شخصیت ہیں۔ کاملاہیرئس کیلی فورنیا سے سینیٹر ہیں، وہ ماضی میں جوبائیڈن پر کڑی تنقید کرچکی ہیں۔

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے کاملا ہیرئس کو چنا ہے، کاملاہیرئس ملک کی عمدہ پبلک سرونٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے اور کاملا ہیرئس کو بڑے بنکوں سے لڑتے دیکھا ہے، میں نے انہیں لوگوں کی زندگیاں بہتر بناتے دیکھا ہے، میں نے اپنے بیٹے اور کاملا کو خواتین اور بچوں کو استحصال سے بچاتے دیکھا ہے۔ مجھے پہلے بھی فخر تھا اور آج بھی کاملا کو نائب صدارتی امیدوار بناتے ہوئے فخر ہے۔

جوبائیڈن اور انکی نائب صدارتی امیدوار کاملا ہیرئس کل تقریب سے خطاب کریں گے۔ امریکا کے صدارتی الیکشن تین نومبر کو ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کا جوبائیڈن سے مقابلہ ہوگا۔