پاکستان دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کریگا

August 12, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دسمبر میں دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کردی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیریزکا اعلان کردیا ۔سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ سیزن کے دوران پاکستان ، آسٹریلیا ، بنگلادیش اور ویسٹ انڈیزکی سیریزہوں گی ۔دورہ کرنے والی ٹیموں کی آئسولیشن کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔