اسٹیورٹ براڈ پر میچ فیس کا پندرہ فیصد جرمانہ عائد، سزا والد کرس براڈ نے سنائی

August 12, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ پر میچ فیس کا پندرہ فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔دلچسپ بات ہے کہ میچ ریفری ان کے والد سابق انگلش کرکٹر کرس براڈ تھے۔انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں یاسر شاہ کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب زبان استعمال کی تھی۔