آغا علی پر حنا الطاف سے موٹی نہ ہونے کا وعدہ لینے پر مداحوں کی تنقید

August 12, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ حنا الطاف کے مارننگ شو میں دیئے گئے بیان پر ان کے شوہر اداکار آغا علی کو سوشل میڈیا پر تنقید کاسامنا ہے ۔گزشتہ دنوں ایک مارننگ شو کے دوران اداکارہ حنا الطاف نے بتایا تھا کہ شادی سے پہلے آغا نے ان سے ایک وعدہ لیا تھا اور کہا کہ انہیں دنیا کی کوئی چیز نہیں چاہیے خدارا شادی کے بعد موٹی مت ہونا۔اداکارہ کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا، صارفین کا کہنا تھا کہ آغا علی کا اپنی اہلیہ سے وزن سے متعلق لیا گیا وعدہ تضحیک آمیز ہے ۔بعدازاں انسٹاگرام پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اداکار آغا علی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ وہ غیر ضروری وزن پانے سے گریز کریں کیونکہ وہ ایک اداکارہ ہیں انہیں فٹ رہنے کی ضرورت ہے اور کوئی بھی پروڈیوسر اور ہدایتکار کسی زیادہ وزن والی ہیرون کو پسند نہیں کرتا ۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنا وزن کم کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے جب میرا وزن بھی زیادہ تھا تو میں کچھ نہیں تھا اور مجھے نظر انداز کیا جاتا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ صرف توجہ حاصل کرنے کیلئے دوسروں پر تنقید کرتے ہیں کیونکہ انہیں ویسے تو توجہ ملنی نہیں ہے ۔آغا علی نے سوال اٹھایا کہ باڈی شیمنگ ہوتی کیا ہے ؟ کیا آپ جانتے ہیں ؟ کیا کبھی کسی نے مجھے کسی کے وزن کا مزاق اڑاتے ہوئے دیکھا ہے ؟ ۔ان کامزید کہنا تھا کہ اگر کوئی ماں اپنے بیٹے کو ، کوئی بھائی یا کوئی شوہر اپنی اہلیہ کو مشورہ دے کہ غیر ضروری وزن سے پرہیز کرے تو یہ’باڈی شیمنگ‘نہیں ہے ۔