سٹریٹ کرائم جاری، شہری 14 گاڑیوں، موٹرسائیکلوں، زیورات سے محروم

August 12, 2020

راولپنڈی ،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری تین گاڑیوں ،10موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔اسلام آباد سے بھی گاڑی اڑا لی گئی۔تھانہ مورگاہ کے علاقہ حبیب لین ،نادرسٹریٹ میں عبدالرحمٰن کے گھرمنگل کی دوپہر کارمیں چھ مسلح ڈاکوآئے جن کے پاس اسلحہ اورکرنٹ لگانے والاآلہ تھاجنہوں نے اہل خانہ کویرغمال بنالیا اورگھرسے دولاکھ روپے،طلائی زیورات،تین موبائل فون اور موٹرسائیکل لے کرفرارہوگئے ،ملزمان موٹرسائیکل ایک پمپ کے قریب چھوڑگئے۔تھانہ صدربیرونی کے علاقہ قائداعظم کالونی میں کارمیں سوار آرمی پبلک سکول کی دوخواتین ٹیچروں کودوموٹرسائیکلوں پرسوار چار نقاب پوش ملزموں نے گن پوائنٹ پرروک لیااور لیپ ٹاپ ،موبائل فونز،نقدی وغیرہ چھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ ٹیکسلانے موبائل ، 8ہزار روپے اور شناختی کارڈ کا حامل پرس چھیننے کے دوران شور کرنے پر فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کرنے ،تھانہ صادق آباد نے موبائل چھیننے، تھانہ روات نے 12تولے طلائی زیورات اور رقم چوری، تھانہ نصیرآباد نےاسلحہ کی نوک پر نقدی ، طلائی زیورات اور موبائل چھیننے، تھانہ نصیرآباد نےطلائی زیورات مالیتی 8لاکھ روپے چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نے 25ہزار روپے اور موبائل چوری ،تھانہ ٹیکسلانے اسلحہ کی نوک پرموٹر سائیکل چھیننے، تھانہ واہ کینٹ نے پرس جس میں نقدی وغیرہ تھی اور موبائل مالیتی 80ہزار روپے چھیننے، تھانہ ویسٹریج نےموبائل چھیننے، تھانہ گوجرخان نے اسلحہ کی نوک پر 42ہزار 300روپے اور دو موبائل چھیننے،تھانہ نیوٹاؤن نے 20ہزارروپے اور موبائل فون چھیننے، دریں اثناء تھا نہ مارگلہ نے کار چوری،تھا نہ گو لڑہ نےموٹرسائیکل چوری جبکہ تھا نہ کھنہ نےدیوار توڑ کر 3 لاکھ روپے اور 2 تو لے سونا چوری، دھمکیاں دینے،کرایہ دار خاتون کی عصمت دری کرتے ہو ئے مکان پر قبضے کی کوشش پر مقدمات درج کر لیے۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔