اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، ڈپٹی کمشنر

August 12, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں اقلیتوں کے عالمی دن کےحوالے سے تقریب ہوئی۔ اس موقع ڈپٹی کمشنر انوارالحق نے پاسٹر عادل کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئےدعا کی گئی۔تقریب میں پاسٹر سمسن بھٹی، بشپ طارق جان، پاسٹر شاہین سمیت دیگر مسیحی برادری کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ دریں اثناءڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت معذور افراد کی بحالی کے حوالے سے اجلاس بھی ہوا جس میں میں معذور افراد کو درپیش مسائل سنے۔