نیشنل ایکشن کمیٹی کا 15اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

August 12, 2020

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) نیشنل ایکشن کمیٹی نے پندرہ اگست سے پاکستان بھر کے نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ۔نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کی تنظیم کے عہدایداروں کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر ایس او پیز کے تحت سکولوں اور مدارس کو کھولنے کا اعلان کرے بصورت دیگر ملک بھر کے نجی تعلیمی ادارے بچوں کی تعلیم میں ہونے والے حرج سے بچنے کیلئے از خود پندرہ اگست سے کھول دیئے جائینگے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تقریباََ پچھتر ملین بچے نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں جبکہ لاکھوں اساتذہ کا روزگار بھی انہی تعلیمی اداروں سے وابستہ ہے۔تعلیمی اداروں کی بندش سے یہ سارا سلسلہ رک گیا ہے۔ اس ساری صورتحال کا سب سے زیادہ نقصان بچوں کی تعلیم کا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے نجی تعلیمی ادارے کھولنے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ملک بھر میں احتجاج کیا جائیگا۔