گورنر پنجاب تحفظ بنیاد اسلام بل پر د ستخط کریں، کل جما عتی مجلس عمل

August 12, 2020

اسلام آباد(نیو زرپورٹر) کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت پاکستان کے کنوینر مولانا عبدالرؤف فاروقی اور دیگر رہنماؤ ں مولانا زاہد الراشدی،لیاقت بلوچ، مولانا محمد احمد لدھیانوی، سید محمد کفیل بخاری،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، قاری محمد زوار بہادر،علامہ زبیر احمد ظہیر،مولانا محمد الیاس چنیوٹی، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر اورعبداللطیف خالد چیمہ نے پنجاب اسمبلی میں پاس ہونے والے تحفظ بنیاد اسلام بل کی بے جا مخالفت کرنے والے عناصر کی مذمت کی ہے۔ انہوں نےکہا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل اپنا قانونی پراسیس طے کر کے اس مرحلے پر پہنچا ہے،اب گورنر پنجاب کو اس متفقہ بل پر دستخط کر دینے چاہئیں۔اپنے مشترکہ بیان میں قائدین نے کہا کہ یہ بل فرقہ واریت کے خاتمے کا بل ہے اس کو متنازع بنانے سے خلفشار جنم لے گا جو کسی صورت بھی مناسب نہیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ نہ ہم کسی کا حق غصب کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی حقوق غصب ہونے دینگے۔ان رہنماؤں نے ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر مقدمہ واپس لے کر محرم الحرام شروع ہونے سے پہلے رہا کیا جائے۔