9سالہ بیٹی کو کنویں میں پھینک کر قتل کرنیوالا باپ گرفتار

August 12, 2020

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )9سالہ بیٹی کو کنویں میں پھینک کر قتل کرنے والےسنگدل باپ کو تھانہ مندرہ پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ ایس پی صدر نے بتایا کہ بچی کو کنویں میں پھینکنے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری موقع پر پہنچی ، بچی کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے پوسٹمارٹم کروایا گیا ہے۔ مقتولہ کے والدین کی آپس میں چھ سال قبل طلاق ہو چکی ہے بچی اپنے باپ کے ہمراہ رہ رہی تھی۔