جا پانی سرمایہ کار پاکستان میں انویسمنٹ مواقع سےفائدہ اٹھائیں،قاسم سوری

August 12, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نےکہاہے کہ پا کستان جاپا ن کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔انہو ں نے ان خیا لا ت کااظہار پا کستان میں تعینات جا پا ن کے سفیر Mr.Kuninori Mastsudaسے گفتگو کر تے ہو ئے کیا جنہوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہا وس میں ڈپٹی اسپیکر سے ملا قات کی۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا پاکستان میں صنعت،زراعت ،سیاحت ،تعمیرات ،توانا ئی ،ماہی پر وری ،معدنیا ت اور دیگر اقتصادی شعبوں میں سرما یہ کا ری کے وافر مو اقع موجو د ہیں جن سے جا پانی سرما یہ کار مستفید ہو سکتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ جنو بی ایشاءمیں پا ئیدار امن کے قیا م کے لیے اقوام متحدہ کی سلا متی کونسل کی قرادادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا فوری حل ضروری ہے۔جاپان کے سفیر نے کہا جا پا نی کمپنیاں آئی ٹی کے شعبے کو وسعت دے رہی ہیں اور اس سلسلے میں پا کستانی نو جوانو ں کی صلاحیتوں سے مستفید ہو نا چاہتی ہیں۔