کہکشاں کالونی کو پانی فراہمی کے منصوبہ کیلئے 200ملین جاری

August 12, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) واسا کے کہکشاں کالونی اڈیالہ روڈ کی چالیس ہزار کی آبادی کو پانی کی فراہمی کے منصوبہ کیلئے 200ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں ، اس منصوبہ کے تحت 9ٹیوب ویل لگائے جائیں گے ، اس منصوبے پر مجموعی طور پر چار سو ملین روپے کی لاگت آئے گی، دو بڑے ٹینک بھی بنائے جائیں گے ، واسا حکام کے مطابق یہ منصوبہ پچھلے دور حکومت میں منظور ہوا تھا جس کے تحت چالیس ہزار کی آبادی کو پانی کی فراہمی کی جائے گی۔ منصوبے پر پہلے ہی کام شروع کیا جا چکا ہے جس کے تحت دو ٹیوب ویل لگادیئے ہیں جبکہ باقی پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔