کنسٹرکشن پیکیج کیلئے30جون تک توسیع کی جائے ، سردار طاہر

August 12, 2020

اسلام آباد(نیو زرپورٹر)صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ کنسٹریکشن پیکیج کیلئے30جون تک توسیع کی جائے ، حکومت بزنس شروع کرنے اور سرمایہ کاروں کے لئے ون ونڈو سہولت فراہم کرے کیونکہ اس وقت کاروباری طبقے کو کاروبار یا سرمایہ کاری کیلئے 50 سے زائد سرکاری اداروں سے نمٹنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ایک چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروبار چلانا اور ترقیاتی منصوبے شروع کرنا حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ یہ نجی شعبے کی ذمہ داری ہے حکومت ملک میں نجی شعبے کیلئے مزید سازگار حالات اور آسانیاں پیدا کرے اور کاروباری و ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اس شعبے کو ہر مطلوبہ سہولت فراہم کرے جس سے ملک تیز رفتار معاشی ترقی کی طرف بڑھے گا۔