صوبائی وزیر تعلیم کی زیر صدارت ای ٹرانسفر کے حوالے سے جائزہ اجلاس

August 12, 2020

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت ای ٹرانسفر کے حوالے جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ وزیر تعلیم مراد راس کاکہنا ہے کہ ریشنلائزیشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد پنجاب کے کسی بھی سکول میں اضافی اساتذہ تعینات نہیں رہ سکیں گے ۔ اجلاس میں وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کو ای ٹرانسفر کے حال ہی مکمل ہونے والے راونڈ کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر مراد راس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مراد راس ای ٹرانسفر پالیسی کا انعقاد اور اس پر عملدرآمد ہماری حکومت کا ایک لینڈمارک پراجیکٹ ہے۔ ریشنلائزیشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد اساتذہ کی کمی بڑے پیمانے پر پوری ہو جائے گی۔