مسجد وزیر خان کے واقعہ کیلئے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کومستردکر تے ہیں،پنجتن پاک مشائخ کونسل

August 12, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) پنجتن پاک مشائخ کونسل کی رابطہ کونسل کا آن لائن اجلاس پیر سید شاہدحسین شاہ گردیزی ہوا،اجلاس میں متفقہ طور پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مسجد وزیر خان کے واقعہ کی مذمت کی گئی ، علماء نے اعلامیہ میں کہا گیا کے محکمہ اوقاف نے مسجد میں ہونے والے اس واقع پر جو اپنی انکوائری کمیٹی مقرر کی ہے اس کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں ،اجلاس میں پیر سید شا ہدحسین شاہ گردیزی ،پیر سید دلشاد حسین منصور ، پیر سید منیر علی گیلانی ،پیر سید فیض السن بخاری ،سید اقبال حسین ،علامہ رب نواز مولانا ابرار مصطفائی علامہ احمد حسین اور دیگر نے شرکت کی۔