دربار عالیہ تونسہ شریف اور جامعہ محمودیہ کو اوقاف کی تحویل میں دینا ہرگز قبول نہیں ،دیوان عظمت چشتی

August 12, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی)آستانہ عالیہ پاکپتن شریف کے سجادہ نشین پیر دیوان عظمت سید محمد چشتی نے کہا ہے کہ دربار عالیہ تونسہ شریف اور جامعہ محمودیہ کو اوقاف کی تحویل میں دینا ہرگز قبول نہیں طاقت کے بل بوتے پر کیے گئے فیصلے اکثر غلط ثابت ہوتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اوقاف بھی اپنا قبلہ درست کرے اور اپنی ذمہ داریوں سے انصاف کرے۔ مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کے حوالے سے کہا کہ یہ اللہ کے گھر کی توہین ہے ذمہ داروں کو بے نقاب کر کے سزا دی جائے پیر دیوان عظمت چشتی نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور تونسہ شریف اور جامعہ محمودیہ کے حوالے سے علماءومشائخ عظام میں اضطراب کو ختم کریں اور جامعہ محمودیہ کے نام حبہ کی گئی زمین پر بھی قبضہ ختم کروائیں۔