زرغون ہاؤسنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کو مسجد تعمیرکرنے کی اجازت مل گئی

August 12, 2020

کوئٹہ(پ ر) زرغون ہاؤسنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے صدر عبداللہ کاکڑ اور جنرل سیکرٹری اکرم خاور کی سربراہی میںڈی جی اور چیف انجینئر کیو ڈی اے سے ملاقات کی۔جس میںگیس،پانی، سکیورٹی ،اسپتال مسجد پلے گراونڈ، پارکس،اسٹریٹ لائٹ سمیت تماممعاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق زرغون ہاوسنگ ویلفئر ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ارکان نے ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ کاکڑ اور جنرل سیکریٹری محمد اکرم کی سربراہی میں کیو ڈی اے کے چیف انجینئر سلمان طاہر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اب تک ہونے والے کاموں کے بارے میں اپ ڈیٹ لی۔ گیس کی فراہمی کیلئے سلمان طاہر نے اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیل سے وفد کو آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ بہت جلد یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ وفد نے انہیں یقین دھانی کرائی کہ اس سلسلے میں ایسوسی ایشن ان کے ساتھ ہے اور وہ اس کام کو جلد از جلد مکمل کرانا چاہتیہے۔ وفد نے پانی کے مسائل کی نشاندہی بھی کی جس پر چیف انجینئر نے بتایا کہ یہ کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد ٹیوب ویل اور اوور ہیڈ واٹر ٹینکس کو فنکشنل کر دیا جائے گا۔ اور تمام ٹیوب ویلز واسا بلوچستان کے حوالےکر دیے جائیں گے تا کہ وہ ذمہ داری سے یہ کام سر انجام دے۔ چیف انجینئر نے گیسی فکیشن کے کام کی تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ انٹرنل لائنز کا پلان بھی تیار کیا جا رہا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ گیس کا سب اسٹیشن ہاوسنگ اسکیمکے اندر ہی بنایا جائے اوروہاں سے مختلف سیکٹرز میں پلان کے مطابق لائنیں بچھائی جائیں ۔ مسجد کے این او سی کے لیے انہوں نے کہا کہ آپ کام شروع کروائیں ۔ جی بی سے اپرول لے کر این او سی جاری کر دیا جائے گا اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں زرغون ہاوسنگ ویلفئر ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیو ڈی اے ان سے ہر طرح کا تعاون کرے گا۔اس کے بعد ایسوسی ایشن نے ڈی جی کیو ڈی اے سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے بتایا کے سولر اسٹریٹ لائٹس کا ورکنگ پلان تیار کر لیا گیا مختلف کمپنیوں سے ان کی بات بھی ہوئی ہے اور اس کا ٹینڈر بھی ایشو کر دیا گیا ہے تا ہم کچھ وقت لگے گا فوری طور پر وہ زرغون ہاوسنگ کے دونوں گیٹس پر اور مین روڈ کے کمرشل زون میں وہ کچھ سولر لائٹس لگا رہے ہیں اور سیکٹر بورڈز کا ڈیزائن اور کلر بھی فائنل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد کیو ڈی اے زرغون ہاوسنگ ویلفئر ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک ایگریمنٹ کرے گی جس کے تحت مستقبل میں تمام ترقیاتی کام ویلفئر ایسوسی ایشن خود کرائے گی۔ اس پر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد اکرم نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان سے کمیونٹی حال کی. تعمیراور پلے گراونڈ کو فعال کرنے کی درخواست کی جس پر انہوں نے کہا کہ انکی سیکریٹری سپورٹس بلوچستان سے بات ہو گئی ہے بہت جلد فٹ بال گراونڈ اور کرکٹ گراونڈ کو فعال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسوسی ایشن خود بھی تھوڑی ہمت کرے اور حکومتی نمائندوں سے بات کر کے فنڈز لے اور ترقیاتی کام اپنی نگرانی میں کرائے۔ ملاقات کے آخر میں صدر اور سیکٹری جنرل نے ڈی جی کیو ڈی اے کا شکریہ ادا کیا۔