شہدائے بابڑہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،اے این پی

August 12, 2020

کوئٹہ (آ ن لائن)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا، حاجی نذر علی پیر علی زئی ،حاجی شان عالم کاکڑ، عین الدین ترین ،ثنا اللہ کاکڑ،غلام محمدکاسی ،سید یاسین آغا،صحبت خان کاکڑ، زمان کاکڑ،اخلاق بازئی ،ماسٹرعبدالعزیز کاکڑ،ندیم کاسی ،ملک عرفان بازئی اور حبیب ننگیال نے کہا ہے کہ12اگست انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اور شہدائے بابڑہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،أ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی خدائی خدمتگاروں کی یاد میں سانحہ بابڑہ کا دن عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔ اپنے قائدین باچا خان اور ولی خان کی رہائی کے لیے چارسدہ میں بابڑہ کے مقام پر جمع ہونے والے خدائی خدمتگار تحریک کے کارکنوں پر بلااشتعال اندھادھند فائرنگ کی گئی۔ معصوم و بے گناہ پشتونوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی گئی جس کے نتیجے میں چھ سو کے قریب خدائی خدمتگار شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون ایک پرامن قوم ہے ، سانحہ بابڑہ یزید وقت کے ظلم اور بربریت کا دن اور کسی کربلا سے کم نہیں تھا جب باچا خان بابا، عبدالولی خان ، غنی خان کو تحریک کے دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تو اس کے خلاف امن کے علمبرداروں اور انسانیت کا پرچار کرنے والوں نے سالار امین جان کے حکم پر پرامن جلوس نکالاجس کی قیادت سپین ملنگ کررہے تھے۔