مریم نواز پر پتھراؤ عدم برداشت کا مظہر ہے، امان اللہ کنرانی

August 12, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے لاہور میں مریم نواز پر پھتراؤ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں ملک کی سیاسی جماعت کی خاتون رہنما مریم نواز پر پتھراؤ کے واقعات بدنامی وعدم برداشت کا مظہر ہیں انہوں نے کہا کہ نیب ملک میں لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانے میں تو کامیاب نہ ہو سکی البتہ قوم کو تقسیم و سیاست کی سودے بازی میں کامیاب رہی ہے ہم حکومت کی جانبدارنہ و انتقامی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔