اقلیتوں کا پرو ٹیکشن بل منظورکیا جائے، چیئرمین مینارٹیز الائنس

August 12, 2020

ملتان( سٹاف رپورٹر) مینارٹیزالانئس کے زیراہتمام مینارٹی ڈے کے حوالے سے گزشتہ روز تقریب ہوئی ،جس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین اکمل بھٹی ایڈوکیٹ نے کہا کہ اقلیتی افراد کے جان و مال کے تحفظ کیلئے قومی سطح پر مینارٹیز پرو ٹیکشن بل منظور کیا جائے قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں میں اضافہ اور ان کی حلقہ بندی کرکے انتخابی عمل کا حصہ بنایاجائے،تقریب میں سموئیل لطیف،کامران بشیر گل،جبار بھٹی،جارج محبوب و دیگر نے خطاب کیا۔