کورونا وائرس کا خاتمہ، 14 اگست کو دہری خوشیاں منائیں گے،سبین گل

August 12, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) ترجمان حکومت پنجاب سبین گل نے کہا ہے جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس طرح 14 اگست کو دوہری خوشیاں منائی جائیں گی۔ وہ اپنے آفس میں پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز سے گفتگو کررہی تھیں۔ممبر صوبائی اسمبلی ملک سلیم لابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔سبین گل نے کہا کہ پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیکر حاصل کیا گیا تھا۔ہم آج آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔